جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تک کرونا وائرس کے مشتبہ 8547 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 487 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 475 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں،جبکہ 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں اس افراد کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے، اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں جہلم میں اب تک 22 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا اس وقت تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مختلف سکولز اور کالجز کے آج مزید 612 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں