ضلع جہلم میں مون سون شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)ضلع جہلم میں مون سون شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، درخت ہمیں پھل اور سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ما حولیاتی آلو دگی کم کرنے میں معاون ثا بت ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل گورنمنٹ کالج فار بوائز زاہد حسین ساہی نے آج محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام کالج کے سبزہزارمیں پودا لگاتے ہوئے کیا،اس موقع پرڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ایس ڈی ایف او جہلم سید وقاس شاہ،صدر حمزہ بیگ ویلفئرسوسائٹی توصیف بیگ اورکا لج کے طلباء و اساتذہ کرام و دیگر موجود تھے۔ ایس ڈی ایف نے بتایا ہے کہ مون سون پلانٹیشن مہم کے تحت آج گورنمنٹ بوائز کالج میں 400 پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے،انکی دیکھ بھال بھی کی جائیگی۔محکمہ جنگلات اوہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کالج میں پلانٹ فار پاکستان مہم تحت شجرکاری مہم کا آغازکیا گیا جہاں بچوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے پودے لگائے گئے۔ ایس ڈی ایف او وقاص شاہ نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جہلم تمام تحصیلوں میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ہزاروں نئے پودے لگا رہے ہیں۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زاہد حسین ساہی کا کہنا تھا کہ بچے اپنے گھروں میں بھی اس مہم کو جاری رکھیں اور اساتذہ اس حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں اگاہی فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں