جہلم بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +رانانویدالحسن)جہلم بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار، شہری پریشان، شہریوں کا چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو واپڈا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسسز کی بھرمار نے غریب سفید پوش طبقہ کو زہنی مریض بنا لیا ہے،صارفین کا کہناہے کہ بجلی کے بلوں میں الیکٹرک سٹی ڈیوٹی، جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، این جی سرچارج، سیلز ٹیکس، جی ایس ٹی، آن ایف پی اے، ای ڈی آن ایف پی اے،میٹر کرایہ،سروس کرایہ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، نیلم سرچارج، ایف سی سرچارج، ٹی آر سرچارج، ٹیلیویژن فیس سمیت دیگر ٹیکسز کی بھرمار ہے جس سے 1280روپے کے بجلی کے اصل بل پر 610 روپے ٹیکس کی بڑھوتری کرکے صارفین کی جیبوں کا صفایا کیا جا رہاہے، صارفین بجلی نے چیف جسٹس پاکستان، صدر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلوصارفین پر عائد کئے گئے غیر قانونی ٹیکسسز کا خاتمہ کیا جائے تاکہ صارفین بجلی کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں