جہلم لاہور ہائیکورٹ نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم لاہور ہائیکورٹ نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔جس پرمعزز عدالت نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا استعمال روکنے پر سختی سے عمل درآمدکروانے کے احکامات بھی جاری کردیے۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سندھ میں بھی پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے،محکمہ ماحولیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر اگر بر وقت قابو نہ پایا گیا تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہو ں گے، حکومت کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کی جانے والی کاو شوں میں ہر فرد نہ صرف حصہ لے بلکہ اس مسئلہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اپنا مثبت کر دار ادا کرے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا عصر وقت کا تقا ضا ہے،پولی تھین کے لفافو ں کے غلط استعمال کو روکنا،پولی تھین لفافوں کے بڑھتے ہو ئے رجحانات کے دیگر عوامل پر قابو پانا وقت کی ضرورت ہے، پولی تھین کے لفافے مختلف اقسام کا زہریلا کیمیکل چھوڑتے ہیں جو کہ ما حول کو انتہائی آلو دہ کر نے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ انسانوں، جانوروں اورجانداروں کیلئے بھی انتہائی خطر ناک ہیں، ان پلاسٹک کے بیگز کی تلفی، زمینی پانی کیلئے بھی نقصان دہ ہے، جوہم سب روزانہ کی بنیا دپر استعمال کر رہے ہیں،جہلم شہر میں موجود محکمہ ماحولیات کا دفتر شو روم کا کردار ادا کر رہاہے، محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران نے قانون شکن افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے معاملات طے کر کے قانون کامذاق اڑانے والے افراد کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے جس کیوجہ سے بااثر افراد محکمہ ماحولیات کے افسران کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ماحولیات کی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں