تمام پارٹی عہد داران و کارکنان سے بھرپور شرکت کی دعوت ہیں۔سرپرست اعلی پی پی پی امریکہ
امریکہ(چیف اکرام الدین) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے سرپرست اعلی چوہدری اعجاز فرخ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کا تمام پارٹی عہدیداران و کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یوتھ ونگ، پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام یوتھ ونگ پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر لیاقت افضل خان کی رہائش گاہ پر بروز ھفتہ مورخہ 19 ستمبر 2020 ، 4 بجے شام 30-1223 سٹریٹ، اسٹوریہ، کیونز، نیو یارک، امریکہ، میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ منائی جائے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا جائے گا اس کے علاوہ پارٹی عہدے داران بھٹو خاندان کی ملکی خدمات پر روشنی ڈالیں گے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے سرپرست اعلی چوہدری اعجاز فرخ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام پارٹی عہدیداران، کارکنان، اور دیگر دوست احباب سے گزارش ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کریں اور ثابت کر دیں کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا اور آج بھی بھٹو زندہ ہے