جہلم نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں مشتہر ہوتے ہی ضلع بھر کے تمام بلدیاتی اداروں میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ)جہلم نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں مشتہر ہوتے ہی ضلع بھر کے تمام بلدیاتی اداروں میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئیں، متوقع امیدواروں نے انتخابی دفاتر آباد کرنا شروع کر دیئے، عوامی رابطہ مہم، جوڑ توڑ کی پیش بندیاں شروع کر دی گئیں، سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان مسلم لیگ ق، پاکستان عوامی تحریک، جماعت اسلامی بھی بلدیاتی انتخابی اکھاڑے میں اترنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں جبکہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار بھی خم ٹھوک کر میدان میں اتر آئے، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، اس حوالے سے ہم نے تیاریوں کے ساتھ ساتھ عوامی رابطے شروع کر رکھے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کا کہنا ہے کہ ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، ہم ہر سیٹ پر امیدوار لائیں گے اورانشاء اللہ بھاری اکثریت سے بلدیاتی انتخابات جیتیں گے، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما دیہاتی حلقوں کو فوکس کررہے ہیں، تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر کا کہنا ہے کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی ہو رہے ہیں، ہم اپنے ہم خیال امیدواروں کو سامنے لائیں گے، ہر سیٹ پر امیدوار نامزد کیا جائیگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کا کہنا ہے کہ بلدیات جمہوریت کی نرسری ہے، عوامی تحریک مرکزی قیادت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتخابی اکھاڑے میں اترے گی، جماعت اسلامی بھی مرکزی قیادت کے فیصلے پرعملدرآمد کرنے کا عندیہ دے چکی ہے، جبکہ آزاد گروپوں نے بھی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے مقابلے میں مضبوط آذاد امیدوارلانے کے لئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں