جہلم پی ٹی آئی وومن ونگ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر سے الگ الگ ملاقات

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر تبسم شاہین نے دیگر عہدیداران جن میں جنرل سیکرٹری نبیلہ فضل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عنبرین ملک،انفارمشن سیکرٹری مستورا بیگم شامل تھیں، وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر سے الگ الگ ملاقات کی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کیے، تبسم شاہین نے شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی، بچوں اور خواتین کی تفریح کے لئے تفریح گاہوں کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں پہلے سے موجود پارکس کی صفائی ستھرائی اور الطاف پارک کی تزین اور آرائش صفائی ستھرائی پر زور دیا. جنرل سیکرٹری نبیلہ فضل نے شہر کی سڑکوں کی حالت کی طرف توجہ دلائی. جب کہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عنبرین ملک نے بلال ٹاون میں سڑکوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ نصب کروانے پر زور دیا، مستورا بیگم نے خواتین کو تحفظ فراہم کروانے کے لیے وومن پروٹیکشن کمیٹی بنانے پر زور دیا جس پر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر نے اتفاق کیا اور پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی عہدیداران کو یقین دلایا کہ ایسی کمیٹی بنائی جائے گی جو خواتین کی شکایات سنیں گی، ڈپٹی کمشنر نے وفد کے تمام مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت پہلے سے ہی ہمارے پروگرام میں شامل ہے، خاص طور پر سول لائن روڈ، جادہ روڈ کے ساتھ فٹ پاتھ اورسٹریٹس لائٹس سے مزئین کیا جائے گا. اور انشاء اللہ جلد ہی تفریح گاہیں اور پارکس کی تزین و آرائش پر بھی کام کا آغاذ ہوگا، انہوں نے کہا کہ الطاف پارک کو ضمیر جعفری سٹیڈیم میں ضم کرکے اس کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں