صوبائی سیکرٹری احسان بھٹہ نے دورے کے دوران ای لائبریری میں اوک کا پودا لگایا

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 19 ستمبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )صوبائی سیکرٹری سپورٹس،ٹور ازم،آرکیالوجی اینڈ یوتھ افیئر احسان بھٹہ نے کہا ھے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرنے کے لئے نوجوانوں کو تما م ضروری سہولیات خصوصا کھیلوں کی کٹس کی فراہمی ممکن بنارہی ہے، کھیلو ں کے زیر تعمیر منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رھا ھے اور ساہیوال میں ایک اتھیلیکٹس اکیڈمی قائم کی جائے گی جس سے نوجوان بہتر تربیت حاصل کر سکیں گے -انہوں نے یہ بات ای لائبریری ساہیوال میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اوکاڑہ نثار الحق اور تحصیل سپورٹس آفیسر و انچارج ای لائبریری محمد عامر رشید کے علاوہ کھیلوں کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے – انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بدولت مارچ سے بند کھیلوں کے میدانوں اور سہولیات کو مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سپورٹس افسران کو ذمہ داریاں بھی تفویض کر دی گئیں ہیں – انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں قائم ای لائبریریز کو بھی دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے تا کہ طلبا و طالبات دنیا بھر کی لائبریریوں سے استفادہ حاصل کر سکیں – اس سے پہلے صوبائی سیکرٹری احسان بھٹہ نے ہڑپہ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور بتایا کہ زیر تعمیر آڈیٹوریم کوجنوری تک مکمل کر لیا جائے گا تا کہ فروری میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے پر افتتاح کرکے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو وادی سندھ کی تہذیب سے بہتر طریقے سے روشناس کرایا جا سکے جبکہ سیاحوں کے لئے گولف کارٹس بھی فراہم کئے جائیں گے- ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں جاری کھیلوں کے تمام زیر تکمیل منصوبوں کے لئے فنڈز کا مرحلہ وار اجراء ممکن بنایا جا رہا ہے اور دسمبر تک جم خانہ گراؤنڈ بھی مکمل کر لیا جائے گا – انہو ں نے ساہیوال میں ہاکی کے فروغ کے لئے آسٹروٹرف بچھانے کے مطالبے پر ہمددانہ غور کا بھی وعدہ کیا -صوبائی سیکرٹری احسان بھٹہ نے دورے کے دوران ای لائبریری میں اوک کا پودا بھی لگایا اور ہدایت کی کہ کھیلوں کے تمام میدانوں کے اردگرد پودے لگائے جائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں