محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کا کرپٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن۔

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم

محترم جناب محمد گوہر نفیس صاحب ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات کے مطابق اشفاق رحمان خان صاحب ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ہدایت پر افضل خان، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے جناب سول جج اوکاڑہ کے زیر نگرانی میں مدعیہ کی درخواست پر ریڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت علی، اے ایس آئی تھانہ چورستہ میاں خاں کو 15،000 روپے (پندرہ ہزار روپے) رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کےحوالات میں بند کر دیا گیا ہے
ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مذید کاروائیاں جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں