جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذلفی)جہلم سبزی منڈی میں لگے ہوئے سینی ٹائزر گیٹ کو پارکنگ اسٹینڈ میں تبدیل کر دیا گیا، پانی کی ٹینکی و دیگر سامان غائب، مارکیٹ کمیٹی کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف، صارفین کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پوری دنیاء سمیت جہلم میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے پبلک مقامات پر شہریوں کو کورونا وائرسے محفوظ بنانے کے لئے سینٹی ٹائزر گیٹ نصب کئے گئے ایک گیٹ سبزی منڈی داخلی راستے پر نصب کیا گیا، جس پر ہزاروں، لاکھوں روپے خرچ کئے گئے، جس کی حفاظت کی ذمہ داری مارکیٹ کمیٹی کو سونپی گئی، مارکیٹ کمیٹی کے عملے نے دیکھ بھال کرنے کی بجائے سبزی منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین اور دکانداروں کو پارکنگ اسٹینڈ کے طور پر مہیا کر دیا ہے، جبکہ حکومت شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی مسلسل ہدایات جاری رکھے ہوئے ہے،سبزی منڈی میں آنے والے صارفین نے ڈپٹی کمشنر،مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹی ٹائزر گیٹ کو پارکنگ اسٹینڈ میں تبدیل کرنے کی بجائے فعال بنایا جائے اور گیٹ کے ساتھ نصب ٹینکی اور دیگر سامان برآمد کرکے چوری کرنے والے عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جہلم سبزی منڈی میں لگے ہوئے سینی ٹائزر گیٹ کو پارکنگ اسٹینڈ میں تبدیل کر دیا گیا
Please follow and like us: