جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل، یونائٹیڈ گروپ کے امیدواروں نے میدان مار لیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل، یونائٹیڈ گروپ کے امیدواروں نے میدان مار لیا، چوہدری سہیل عزیز بھاری اکثریت سے کامیاب، نو منتخب عہدیداران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ووٹرز، سپورٹر زکا ہجوم،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجہلم چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے موقع پر میلے کا سماں رہا، چیئرمین الیکشن کمیشن کے حتمی اعلان کے بعد اولڈ جی ٹی روڈ پر کامیاب ہونے والے یونائٹیڈ گروپ کے امیدوار چوہدری سہیل عزیز کی کامیابی کے اعلان کے بعد انکے چاہنے والوں کی لائنیں لگ گئیں اور نو منتخب ممبر ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبر چوہدری سہیل عزیز کو جلوس کی شکل میں شہر کا دورہ کروایا گیا، دکانداروں نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ممبر چوہدری سہیل عزیز اور دیگر منتخب ہونے والے ممبران کا والہانہ استقبال کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر نو منتخب ممبر چوہدری سہیل عزیز نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے پہلے بھی خدمات سرانجام دیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے ممبران نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے کوشش کرونگاکہ دوستوں کے اعتماد پرپورا اتروں انہوں نے کہا کہ میرے دوستوں نے میرے اوپر اعتماد کرتے ہوئے میرا انتخاب کیا جس کا میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں