جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم تا سوہاوہ جی ٹی روڈ پرموٹر وے پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث حادثات میں دن بدن اضافہ، آئے روز بے گناہ معصوم شہری لقمہ اجل بن رہے ہیں، جبکہ درجنوں افراد معذوری کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت موٹر وے پولیس کو حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی کے لئے لاکھوں، کروڑوں روپے کے فنڈز مختلف مدات میں حاصل کر رہی ہے، مگر ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہو چکی ہے جس پر شہری حلقوں نے شدید تشویش اور غم و غصہ کا اظہار بھی کیا، سروے رپورٹ میں یہ پتہ چلا ہے کہ موٹر وے پولیس قومی شاہراؤں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے مختلف علاقوں کے مخصوص مقامات پر ناکہ بندی کرکے مبینہ طور پر ٹرکوں، بسوں، ویگنوں سے جرمانے کی مد میں رقم وصول کرتی نظر آتی ہے، سڑکوں پر سریے سے لدے ٹرالے اور توڑی، ریت، کریش کے ٹریکٹر ٹرالیاں کھلے عام جی ٹی روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دندناتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں، مسافر بسوں اور ویگنوں، ہائی ایسسز کی خوفناک دوڑ سے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، قومی شاہراؤں پر موٹر سائیکل چلانے والے افراد نہ تو ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ٹریفک قوانین کا خیال کرتے ہیں اسی طرح جی ٹی روڈ پر بغیر لائسنس موٹر سائیکل، چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمارنے جی ٹی روڈ پر چلنے والی ٹریفک کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ایک ایماندارایس پی موٹر وے پولیس تعینات کرنے سے جی ٹی روڈ پر ہونے والے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہلم تا سوہاوہ جی ٹی روڈ پر موت کا کھیل دن رات جاری ہے اور اس کی کوئی بھی موٹر وے پولیس کا افسر ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، جہلم کے شہریوں نے آئی جی موٹر وے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم تا سوہاوہ جی ٹی روڈ پر ہونے والے حادثات کی روزانہ کی بنیاد تفصیلات طلب کی جائیں جبکہ جمعہ اور اتوار کو منچلے جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کرکے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلتے دکھائی دیتے ہیں جس کے لئے موٹر وے پولیس کسی قسم کی دلچسپی نہیں لیتی شہریوں نے ویلروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جہلم تا سوہاوہ جی ٹی روڈ پرموٹر وے پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث حادثات میں دن بدن اضافہ،
Please follow and like us: