اوورسیز پاکستانی آرگنائزیشن AC کا قیام عمل لانے کے لئے ڈاکٹر نسیم وڑائچ کے گھر ایک ضیافت کا اہتمام

Spread the love

برمنگھم ( پ ر ) اوورسیز پاکستانی آرگنائزیشن AC کا قیام عمل لانے کے لئے ڈاکٹر نسیم وڑائچ کے گھر ایک ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف سیاسی اور سماجی شخصیات مرزا فیصل محمود, زاھد اقبال, وسیم فیروز اور فرحان سجاد نے شرکت کی اس موقع پر کراچی کے علاقے اخترکالونی کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت دو پروجیکٹ کا اعلان کیا گیا ۔جس کے مطابق نمبر ١۔کلین اور گرین اخترکالونی اور دوسرا صاف پینے کی فراہمی کے لئے واٹر پلانٹ پر کام کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں وسیم فیروز اور ڈاکٹر نسیم کی سربراہی میں دو کمیٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوان سوسائٹی کی کارکردگی کو سھراتے ہوے کہا گیا. نوجوان سوسائٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت تاریخی پروگرام کیے جو ایک مثال ھے *سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کی محافلِ کا انعقاد
*قائداعظم ٹیلنٹ شو
*یوم شہدا شو
*کراچی امن اولمپکس
جس میں18 امن اسپورٹس کے مقابلے کرواے گیے جو 14 اگست سے میراتھن ریس سے شروع ہوئی اور 5 ستمبر کو ١٠٠ فٹ روڈ پر اختتامی تقریب پر ختم ہویی
*٢٣مارچ کو پنڈی چوک پر پاکستانی جھنڈا لہرانے کی تقریب کا انعقاد
*سالانہ پولیو کیمپس کا انعقاد
*ہفتہ صفائی مہم کا انعقاد
*منشیات کے خلاف فری کراٹے کوچنگ کیمپ کا انعقاد
رمضان بچت بازار
*نالوں کی صفائی کی مہم
*غریب بچوں میں کتابوں کی تقسیم
*غریب اور مستحق مریضوں کی علاج معالجے کی سروسز کی فراہمی
*بلذ بنک کا قیام
*ایک شام شہیدوں کے نام
*تربیت اسلام اسکول سے متصل گروانڈ کی حالت بہتر بنانے کا کام کروایا۔
رانا اکیڈمی کے لئے فرنیچر اور دیگر سامان کی فراہمی عمل میں لائی گئی ۔
*سلایی مشینوں کی تقسیم
*نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے فری کراٹے کلاسز اور کراٹے ٹورنمنثس کا ناختم ہونے والا سلسلہ جس کے بدولت اخترکالونی نے نا صرف لوکل, کراچی,سندھ, نیشنل اور ایشین چیمپین پیدا کیے ۔ بعد اذاں مرزا فیصل محمود نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مبارکباد کے مستحق ھیں وہ لوگ جو فلاح وبہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ھیں اس سے ناصرف اصلاحی معاشرہ پروان چڑھتا ھے بلکہ اس شخص کی اپنی شخصیت میں بھی مسلسل نکھار آتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں