جہلم ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بسلسلہ 6ستمبر یوم دفاع

Spread the love

جہلم(رانا نویدالحسن +اسماعیل افتخار)جہلم ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بسلسلہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جہلم راولپنڈی ایوب پارک آسٹروٹرف گروانڈ پراکرم شہید نشان حیدر الیون جہلم اور محفوظ شہید نشان حیدر الیون راولپنڈی کے درمیان ایک نمائشی میچ ہوا جس کو اکرم شہید نشان حیدر الیون جہلم نے 3 گول کے مقابلے میں 4گول سے جیت لیا،مہمان خصوصی اولمپین شہناز شیخ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے سوشل میڈیا سے باہر آکر میدانوں کا رخ کرکے صحت مند کھیلوں میں حصہ لیں تو پاکستان کا نام روشن ہونے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی دور رہیں گے، ہم نئے نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان میں اتارنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اگر گورنمنٹ ساتھ دے تووہ وقت دور نہیں کہ پاکستان اپنا ہاکی میں کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کر سکے۔اس موقع پر صدرڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جہلم،ڈائریکٹر،نوید صفدر میر بھی موجود تھے، نوید صفدر میر نے کہا کہ ملک کے مستقبل اور نوجوان نسل کی صحتمندانہ افزائش کے لیے کھیلوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے تو کوئی دہشت گرد اورملک دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے ہاکی سکوائش اورکرکٹ میں نام پیدا کیا، مہمانِ خصوصی نے میچ کے آخر میں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں