جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے6ملزمان سمیت4منشیات فروش گرفتار،2عدد بندوق12بور معہ کارتوس،4عدد پسٹلز 30بور معہ روندز،580گرام چرس اور10لیٹردیسی شراب برآمد،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیا ں عمل میں لائی گئیں۔تفصیلات کے مطابقASIحسن رضا تھانہ جلالپور شریف نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے 3کس ملزمان 1۔محمد راسب عرف پومیولد محمد بشیر سکنہ بھابھانوالہ پنڈدادنخان سے بندوق12بور معہ5کارتوس برآمد2۔فیصل سلطان ولد محمد سلطان سکنہ چک جانی سے بندوق12بور معہ5کارتوس3۔محمد آصف ولد محمد بشیر سکنہ بھابھانوالہ پنڈدادنخان سے پسٹل30بورمعہ10روندز برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔SIساجد محمود تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احسان الیاس ولد محمد الیاس سکنہ چھپر سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے پسٹل30بورمعہ3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIمظہر حسین تھانہ سول لائن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان افضل ولد محمد افضل سکنہ ٹاہلیانوالہ جہلم سے پسٹل30بور معہ3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIنعیم شہزاد تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ ولد محمد منیر سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے پسٹل30بور معہ2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسرار احمد ولد سلطان احمد سکنہ کسلیاں پنڈدادنخان سے220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIنعیم شہزاد تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر شہزاد ولد فضل حسین سکنہ مشین محلہ نمبر3جہلم سے 360گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ SIعرفان عطاء تھانہ لِلہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیسر خان ولد محمد حنیف سکنہ لِلہ بھیرہ پنڈدادنخان سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIشفقات احمد تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد پرویز اقبال ولد عبدالرحمٰن سکنہ کھیوڑہ سے5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں