جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سیلاب نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذلفی)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سیلاب نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں، تمام مکاتب فکر مہنگائی سے پریشان، جب تک مہنگائی کو کم نہیں کیا جائیگا، شہریوں کا خوشحال ہونا ممکن نہیں نظر آتا سیاسی بیان بازیوں کو چھوڑ کر حکمرانوں کو مہنگائی کم کرانے کی خاطر اقدامات اٹھانا ہونگے، ملک میں گندم،آٹا،چینی گھی اور روز مرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے چینی پر بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ عرصہ2/3 ما ہ قبل آگئی تھی تو چینی کو قیمتیں کیوں کم نہ ہو سکیں،آج بھی عوام 105 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں ضلع بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی سمیت اشیاء ضروریہ غائب ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کے زمہ داران چیک اینڈ بیلنس کا فقدان ہونے کے باعث اشیاء بازاروں میں فروخت کر دیتے ہیں جس کیوجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہو رہاہے، صارفین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کو کنٹرول کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد 2 وقت کی روٹی اپنے بچوں کو مہیا کر سکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں