وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن کی نبض ڈوب رہی ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ جیسے جیسے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن کی نبض ڈوب رہی ہے، تانگہ پارٹیوں کی اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، دونوں پارٹیوں کی این آر او لینے کے لئے اے پی سی عمران خان حکومت کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگی، وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی سازشوں اور پراپیگنڈے کے باوجود ملک کو کامیابی سے آگے لیکر بڑھ رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے کی بجائے اپنے قائدین کو بدعنوانی کے کیسسزختم کروانے اور ان کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں، قومی اداروں پر الزامات تراشی شرمناک عمل ہے، یہ تہہ ہو چکا ہے کہ پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلنے دیں گے۔ ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے حکومت، قوم اور تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے، حکومت کو سیاسی کسمپرسی کی شکار اور شکست خوردہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں