جہلم یوٹیلیٹی سٹورز پر کھانے کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم یوٹیلیٹی سٹورز پر کھانے کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ،کوکنگ آئل 215 روپے لیٹر سے بڑھا کر 232 روپے فی لیٹر کر دیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا، جس کا اطلاق فوری طورپر ہوچکا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق درجہ اول اور درجہ دوم کا کوکنگ آئل 5 روپے سے 17 روپے تک مہنگا کر دیا گیا،درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت215 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 232 روپے جبکہ درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت 218 روپے سے بڑھا کر 223 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، اسی طرح درجہ دوم کا 5 کلو گھی کا ڈبہ ایک ہزار 95 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار 115 روپے کر دیا گیا، کپڑے دھونے کا پاؤڈر 5 روپے اور مختلف برانڈز کے شیمپو 10 سے 51 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے، ٹماٹو کیچپ 8 روپے اور فروٹ جیم کی قیمتیں بھی 13 روپے تک بڑھا دی گئیں ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر پہلے تو ضروری اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ دستیاب ہی نہیں ہوتیں اور اب رہی سہی کسر قیمتوں میں اضافہ کر کے پوری کر دی گئی جس سے یوٹیلیٹی سٹورز کی افادیت بھی روز بروز ختم ہو تی جارہی ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں