جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے3ملزمان سمیت4منشیات فروش گرفتار،رائفل12بور،رائفل7MM،پسٹل30بور معہ روندز،1کلو260گرام چرس اور30لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابقASIمحمد ساجد داؤد تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام حسن ولد خالد حسین سکنہ نیو ماڈرن کالونی کھیوڑہ سے رائفل12بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIعرفان عطاء تھانہ لِلہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یعقوب ولد شمس دین سکنہ ڈھڈی تھل پنڈدادنخان سے رائفل7MMبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIانصر اقبال تھانہ لِلہ نے دوارن گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم وجاہت اللہ ولد منظور خان سکنہ ڈھڈی تھل پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIخرم شہزاد تھانہ صدر نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز ولد اظہر حسین سکنہ ٹاہلیانوالہ جہلم سے1کلو260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIزاہد رضا تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم ولد عبدالعزیز سکنہ ڈھوک جمعہ جہلم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIنعیم اقبال تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم انجم رزاق ولد عبدالرزاق سکنہ دینہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIشعیب اصغر انچارج چوکی دھریالہ جالپ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم آفتاب حسین ولد امداد حسین سکنہ پنڈدادنخان سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب سب انسپکٹر نثار احمد SHOتھانہ صدر، سب انسپکٹر عاطف یونس تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کر کے 8قمار بازوں 1۔ ظفر اقبال ولد عبدالشکور 2۔ جاوید لیاقت ولد لیاقت علی 3۔ راجہ نعیم عثمان ولد محمد عثمان 4۔ شہزاد حسن ولد گلزار احمد 5۔ میر افضل ولد دولت ڈار 6۔ سلیم اختر ولد دولت ڈار 7۔ راجہ محمد اورنگزیب ولد راجہ جان سکنائے پکھوال 8۔ سرفراز خان ولد خان اللہ ساکن کڑی افغاناں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 14090روپے، 5عدد موبائل فونز کل مالیتی 20ہزار روپے، 1عدد موٹرسائیکل ہنڈا 125کل مالیتی 1لاکھ روپے اور آلات قمار بازی ڈولی دانہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں