جہلم جامع مسجد قائم دین کے موذن پر تشدد کرنے والے 2 سو افراد پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم جامع مسجد قائم دین کے موذن پر تشدد کرنے والے 2 سو افراد پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج، پولیس نے ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے، تفصیلات کے مطابق محمد شکیل ولد محمد اسماعیل نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سہ پہر 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے مسجد کے دروازے پر دستخط دی، جب میں نے دروازہ کھولا تو اخلاق احمد ولد مشتاق کھٹانہ، مزمل یوسف ولد منظور احمد، سفیان ولد شفیق بٹ، زیشان ولد توقیرمسجد کے اندر آگئے اور پوچھا کہ قاری جمشید کہا ں ہے، ہمیں ان سے ملنا ہے، میں نے انہیں بٹھایا اور بالائی منزل میں جا کر قاری صاحب کو بتایا کہ مہمان آئے ہوئے ہیں، اس طرح وہ میرے پیچھے پیچھے قاری جمشید کے کمرے میں داخل ہو گئے اور تشدد شروع کر دیا، جبکہ میں نے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے دھمکی دی کہ اگر تم درمیان میں آئے تو تمہیں بھی جان سے مار دیں گے،اس دوران انہوں نے مسجد کے صحن میں کھڑے ہوکر غلیظ قسم کی گالیاں دینا شروع کر دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس کے بعد میں پیچھے ہٹ گیا، اس طرح نامزد افراد نے قاری جمشید پر تشدد جاری رکھا، اخلاق ولد مشتاق نے منہ پر مکے مارنے شروع کر دیئے، مزمل نے گھسیٹ کر گرا دیااور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کرتا رہا، دونوں افراد مسلسل مارتے رہے اسی اثناء میں زیشان مسمی جمیل ولدمنظور کو باہر سے بلایا جس نے آتے ہی تشدد شروع کر دیا، قاری جمشید کو گریبان سے پکڑ کر نیچے گرا دیااور قمیض اتارنے کی کوشش کی جس میں ناکام رہا گردن اور پیچھے پسلیوں پر مارتا رہا، جسم اور پیٹ کے نچلے حصے پر ٹھڈوں، مکوں،سے تشدد کرتے رہے اورگھسیٹتے ہوئے سڑک پر لے گئے، اس طرح 2 سو کے قریب نامعلوم افراد نے قاری پر تشدد کیا اور ویڈیو کلپ بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے رہے، اس طرح قاری جمشید کو تشدد کرتے اور گھسیٹتے ہوئے شاندار چوک میں لے گئے مسجد کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے مسجد کا تقدس پامال کرنے والے مسجد کے صحن میں کھڑے ہوکر غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سڑک پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کوئی شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی بجائے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رجوع کرے جس پر تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی زاہد رضا نے 337A(I) ت پ، 337A(3) ت پ، 506 ت پ، 295 ت پ، 147 ت پ،149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں