جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون محمد وصال فخر سلطان نے سیکٹر نارتھ ٹو کی بیٹ 07 سرائے عالمگیر کا دورہ کیا۔زونل کمانڈر نارتھ زون ڈی آئی جی وصال فخر سلطان نے نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس بیٹ 7 سرائے عالمگیر کا دورہ کرتے ہوئے دفاتر کی انسپیکشن کی، دورانِ وزٹ انہوں نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن130 کی کارکردگی کو سراہا اور افسران و ملازمان کو روڈیوزر کی بروقت مدد کی ہدایت کی نیز جی ٹی روڈ کے اطراف میں موجود تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی اور اپنے سٹاف کو حکم دیا کہ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر آپریشن کیا جائے اور مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے تاکہ لوگوں کو دوران سفر کوئی تکلیف نہ ہو۔ نیز اسکول کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں سکولز، کالجز کے سامنے رش کو کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کئے اور موٹروے پولیس کے دفاتر میں سائلین کے لیے وزٹرز روم بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جہلم ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون محمد وصال فخر سلطان نے سیکٹر نارتھ ٹو کی بیٹ 07 سرائے عالمگیر کا دورہ کیا
Please follow and like us: