جہلم آئیسکو واپڈا سب ڈویژن کی جانب سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذلفی)جہلم آئیسکو واپڈا سب ڈویژن کی جانب سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا، کارروباری افراد سمیت محنت کش لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور، شہریوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس آئیسکو سرکل کی انتظامیہ نے اربن سب ڈویژن میں لائنوں کی مرمت و درستگی کے نام پر پورا،پورا دن لوڈشیڈنگ کئے رکھی جس کیوجہ سے کاروباری افراد سمیت گھریلوصارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صارفین کا مزید کہنا ہے کہ بجلی جدید دور کی بنیادی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے زندگی و کارروبار کا پہیہ رواں دواں ہے، شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے آئیسکو سرکل کی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شہری ایک مرتبہ پھر دوہرے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہانہ بل ہزاروں میں وصول کئے جارہے ہیں، جبکہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی صارفین پر نازل کیا گیا ہے، صارفین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیاہے کہ آئیسکو سرکل کی اربن سب ڈویژن میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈن کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ صارفین پانی سمیت بجلی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں