جہلم چک اکا پٹرولنگ پولیس کی اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائیاں جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم چک اکا پٹرولنگ پولیس کی اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائیاں جاری، پٹرولنگ پولیس چک اکا نے ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے راولپنڈی ریجن ساجد کیانی، ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل سلیم کی ہدایت پر اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد عاصم سب انسپکٹر کے ہمراہ غلام علی اے ایس آئی نے تھانہ دینہ میں ایک ٹرک ڈرائیور کے خلا ف مقدمہ درج کروایا اور پوسٹ انچارج عاصم آذاد سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ افسران بالا کی ہدایت پر مزید اوورلوڈنگ اور غیر معیاری سلنڈرز استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو ہر قسم کا جانی و مالی تحفظ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی طرف سے فراہم کیا جائیگا۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں