اپواء کے ممبران کی نئے آنے والے قونصل جنرل سے ملاقات

Spread the love

( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر)21 ستمبر اپواء کے ممبران کی نئے آنے والے قونصل جنرل سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد، وائس چیئر بیگم عابدہ غزنوی، فنانس اسسٹنٹ اور میڈیا رپورٹر بیگم صابرہ ناہید اور ایگزیکٹو ممبر بیگم جہاں آرا نے شرکت کی ۔ جبکہ بیگم در شہوار جوائنٹ سیکرٹری اپنی ہسپتال کی اپوئینٹمنٹ کی وجہ سے وقت پر نہ پہنچ پائیں۔ بیگم نصرت نے تمام ممبران کی طرف سے قونصل جنرل کو خوش آمدید کہا اور انھیں مانچسٹر میں اپواء کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ قونصل جنرل نے اپواء کی کارکردگی کو سراہا اور انھوں نے بحثیت قونصل جنرل اپنے مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ خود اور ان کی اہلیہ بیگم نازیہ طارق بحثیت ابواء چیئر پرسن اپواء کی ہمیشہ راہنمائی کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں