لنڈی کوتل میں باؤلے کتوں نے دس افراد کو کاٹ لیا

Spread the love

ایک پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا۔خیبر میں باؤلے کتے کو مقامی لوگوں نے مار ڈالا علاقے میں تشویش
لنڈی کوتل کے علاقے شینواری شیخمل خیل زکریا مسجد سلطان خیل مارکیٹ اور لنڈی کوتل بازار میں دس افراد کو کاٹ لیا اس سے ایک ہفتے پہلے بھی لنڈی کوتل بازار میں 6افراد کو کاٹا تھا علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ لنڈی کوتل بازار میں موجود آوارا کتوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ مزید نقصان نہ ہوسکے واضح رہے کہ لنڈی کوتل بازار میں آوارا کتوں کا راج ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر لوگوں کو کاٹنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں تاہم انتظامیہ نے اب تک آوارا اور باؤلے کتوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ہے واضح رہے کہ ان افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں ٹریٹ کیا گیا اور انہیں انٹی ریبیز ویکسین لگائے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں