جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں نقب زن چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں نقب زن چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری،3نقب زن چور گرفتار،ملزمان سے مال مسروقہ آہنی پائپ مالیت 90ہزار روپے اور پسٹل 30بور معہ روندز برآمد تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ حسام ولد فاروق ساکن محلہ اسلام گنج کھیوڑہ نے چوکی کھیوڑہ میں تحریری درخواست دی کہ میرے رہائشی گھر کی ملحقہ حویلی سے نا معلوم چورتقریباً60/70 لوہے کے پائپ جن کی مالیت 90ہزار روپے ہے چوری کر کے لے گئے ہیں۔ جس پر مقدمہ نمبر 416مورخہ 20-09-2020بجرم 380/457ت پ تھانہ پنڈدادنخان درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ سب انسپکٹر حسن رضا انچارج چوکی کھیوڑہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ساجد داؤد چوکی کھیوڑہ اور ان کی ٹیم نے جدید سائیٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے 3ملزمان 1۔ بلال حید ر ولد محمد نذیر2۔ محمد وقاص ولد محمد صفدر 3۔ عاقب وحید ولد دلاور حسین سکنائے محلہ اسلام گنج کھیوڑہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے مال مسروقہ لوہے کے پائپ مالیت 90ہزار روپے بر آمدکر لیے۔ جبکہ ملزم عاقب وحید ولد دلاور حسین سے پسٹل 30بور معہ روندز بر آمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان پابند سلاسل، مزید تفتیش جاری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے انچارج چوکی کھیوڑہ اور ان کی ٹیم کو بھر پور شاباش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں