وومن ونگ جہلم کی DCO راؤ پرویز اختر , Dpo شاکر حسین داوڑسے ملاقات

Spread the love

جہلم چوہدری زاہد حیات
ٹی آئی وومن ونگ جہلم کی صدر محترمہ تبسم شاہین اور اور ان کی کابینہ کے وفد جس میں جنرل سیکرٹری محترمہ نبیلہ فضل ،اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محترمہ عنبرین ملک اورانفارمشن سیکرٹری محترمہ مستورا بیگم ایڈووکیٹ شامل تھیں، وفد نے Dpo جہلم جناب شاکر حسین داوڑصاحب اور DCO جہلم جناب راؤ پرویز اختر سے ملاقات کی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کیے. میڈم تبسم شاہین صدر پی ٹی آئی وومن ونگ جہلم نے شہر میں بڑھتی ہوئی پلوشن، اور بجوں اور خواتین کے تفریح کی خاطر پارکس کی ضرورت پر زور دیا. اور اس سلسلے میں پہلے سے موجود پارکس کی صفائی ستھرائی اور الطاف پارک منٹینس پر زور دیا. جنرل سیکرٹری نبیلہ فضل نے شہر کی سڑکوں کی بری حالت کی طرف توجہ دلائی. جب کہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محترمہ عنبرین ملک نے بلال ٹاون میں سڑکوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹر پلانٹ لگانے پر زور دیا. محترمہ مستورا بیگم ایڈووکیٹ انفارمیشن سیکرٹری نے خواتین کی مدد کے لیے وومن پروٹیکشن کمیٹی بنانے پر زور دیا. جس پر Dpo صاحب نے اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ ایسی کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ complaint cell کا بھی کام کرے گی. DCO صاحب نے وفد کے تمام مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی سڑکوں تعمیر ومرمت پہلے سے ہی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے، خاص طور پر سول لائن، اور جادہ روڈ فٹ پاتھ اور لائٹ سے مزئین کیا جائے گا. اور انشاءاللہ جلد ہی پارکس منٹینس پر بھی کام شروع ھو جائے گا… Dpo صاحب نے کہا کہ الطاف پارک کو ضمیر جعفری سٹیڈیم میں الحاق کر کے اس کو خوبصورت بنایا جائے گا… وفد نے شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں