میاں نواز شریف کس منہ سے ووٹ کو عزت دو کی بات کر رھے

Spread the love

لندن(عارف چودھری ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی APC میں ہونے والی تقریر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کس منہ سے ووٹ کو عزت دو کی بات کر رھے جو جماعت ووٹرز کو عزت نا دے سکے جو اپنے کارکنان کو عزت دے سکے ۔وہ شخص کس منہ سے ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے ھیں ۔پاکستانی قوم خصوصاً اوورسیز پاکستانی با خوبی جانتے ھیں برطانیہ میں رھنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ان کے لئے کیا کچھ نہیں کیا اور میاں صاحب نے اپنے ارد گرد جو ٹولہ رکھا ہوا تھا اور ھے قوم ان کے کردار سے با خوبی واقف ھے اور دوسری بات تین وقت کا سابق وزیراعظم اپنے ملک کے اداروں کے خلاف بات کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سالمیت کا ذررہ برابر بھی خیال نہیں اور ان کی تقریر کے بعد بھارت میں جشن منایا جا رہا ھے اس سے ظاہر ہو رھا ھے میاں صاحب بانی ایم کیو ایم کی روش پر چل نکلے ھیں ۔ قوم کو سوچنا ہو گا ۔میاں نواز شریف اپنی بیٹی کو اپنی لمیٹڈ پارٹی کا ھیڈ اور وزیراعظم کا امیدوار بنانے کے لئے اس حد تک جا سکتے ھیں کہ جہاں پاکستان کی سالمیت خطرے میں پڑ جائے ۔قوم خصوصاً مسلم لیگ ن کے کارکنان لمیٹڈ جماعتوں کو چھوڑ کر ان جماعتوں میں شامل ہو جائیں جو اپنی جماعتوں میں جمہوری اقدار رکھتی اور جمہوریت کی نرسری بلدیاتی نظام کے زریعے سے اقتدار اور اختیارات عوام کی دہلیز پر حل کرنا اور کروانا چاہتی ھیں۔ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی بخوبی جانتے ھیں بر طانیہ کے سیاسی جماعتوں اور منتخب نمائندوں کا کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں ہوتا وہ ایک عام سے شہری کی زندگی گزار تے ھیں ۔مرزا فیصل محمود نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ھی وہ جماعت ھے جس نے وقت کے فرعونوں کو للکارا ھے اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ھے جہاں پر آپ کو آزادی ھے ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راھوں پر گامزن کرنے کی۔آو ھمارے ھمسفر بنے صر ف چند خاندانوں کی ترقی کے لئے نہیں بلکہ ایک ایک پاکستانی کی ترقی کے لئے ۔قدم بڑھاو ساتھ چلو پی ایس پی کے ساتھ چلو پی ایس پی کے ساتھ چلو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں