گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی اسسٹنٹ پروفیسر مس عائشہ انور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملیں،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی اسسٹنٹ پروفیسر مس عائشہ انور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ پچھلے کئی ماہ سے علیل تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ جہلم کینٹ میں ادا کرنے بعد کینٹ کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں روشنی کے دیئے جلانے والی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگلش مس عائشہ انور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ انتہائی نیک سیرت، دیانتداراور اپنے کام کو انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دینے والی خاتون تھیں، مرحومہ کی وفات کی خبر سنتے ہی کالج کی اساتذہ اکرام، کلریکل سٹاف سمیت ان کی ہزاروں طالبات کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں، کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مس عائشہ انور کے جانے کے بعد جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ شاید ہی کبھی بھرسکے ان کی تعلیمی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، طالبات ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، تعلیم کے پیکر، مخلص اور جفا کش معلمہ سے محروم ہو گئیں ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ جہلم کینٹ میں ادا کرنے کے بعد کینٹ کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں کالج انتظامیہ و عملہ سمیت رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری، شہری، صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت اوربلند درجات اور اہل خانہ کے صبر و جمیل کے لئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں