جہلم پلاسٹک کے شاپنگ بیگز استعمال کرنے پرپابندی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شخ زلفی)جہلم پلاسٹک کے شاپنگ بیگز استعمال کرنے پرپابندی، دکاندار 30 ستمبر تک اپنا سٹاک ختم کرلیں،30 ستمبر کے بعدسخت چیکنگ ہوگی اور کوئی دکاندار شاپنگ بیگ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ یہ بات میونسپل کارپوریشن کے عملے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ تاجر 30 ستمبر تک پلاسٹک شاپنگ بیگز کا سٹاک ختم کر دیں، شاپر بیگز کے استعمال کیوجہ سے گلیاں، نالیاں اور سیوریج لائنیں بند ہورہی ہیں جبکہ ہائی کورٹ نے شاپنگ بیگز کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی ہے، دکانداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنا سٹاک ختم کردیں تاکہ انہیں معاشی مشکلات نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں