جہلم ممبر صوبائی اسمبلی کے احکامات کھو کھاتے، سی او میونسپل کارپوریشن نے احکامات سے آنکھیں پھر لیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم ممبر صوبائی اسمبلی کے احکامات کھو کھاتے، سی او میونسپل کارپوریشن نے احکامات سے آنکھیں پھر لیں،شہر کے گنجان آباد علاقے سیوریج لائن کی بندش کے باعث جوہڑمیں تبدیل، تعفن پھیلنے سے مکینوں کی زندگیاں اجیرن، میونسپل کارپوریشن کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مگن، علاقہ مکینوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقے مدنی محلہ، ٹویا محلہ، چٹائی بازار، صرافہ بازار سمیت ملحقہ علاقوں میں سیوریج لائنیں اور نکاسی آب کے لئے بنائے گئے نالے بند ہونے سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کے گھروں کے گٹروں کا گندہ پانی نکاسی آب نہ ہونے اور نالوں پر پختہ تعمیرات ہونے کے باعث اور صفائی ستھرائی نہ ہونے کیوجہ سے گٹروں کا گندا پانی گلی محلوں سمیت سڑکوں پر جمع ہو چکا ہے۔جس سے ایک طرف تو شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرناپڑ رہا ہے تو دوسری جانب تعفن کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور دوکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ لسی پی کر خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے، شہریوں نے حکمران جماعت کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال سے را بطہ کیا جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ مذکورہ علاقوں میں نکاسی آب کا سسٹم بری طرح خراب ہو چکا ہے، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن 3 دن گزرجانے کے باوجود نکاسی آب کا مسئلہ نہ کروا سکے، جس کیوجہ سے گٹروں اور نالوں کا گندہ پانی جوہڑوں کی منظر کشی کر رہا ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں