جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم آئیسکو سرکل کے افسران کی عدم دلچسپی، شہر کے گلی، محلوں میں تاروں کے جال لٹکنے لگے، شہریوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلانے لگے۔شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہرو ملحقہ آبادیوں کے گلی، محلوں خصوصاً تجارتی مراکز شہر کے عین وسط میں بجلی کی بوسیدہ اور ننگی تاریں عرصہ دراز سے لٹکتی دکھائی دے رہی ہیں جسکی وجہ سے خوف کا شکار تاجر و شہری موت کے سائے تلے کارروبار اور خریدوفروخت کرنے پر مجبور ہیں تاہم جان و مال کاتحفظ نہ ہونے کیوجہ سے تاجر و شہری پریشان ہیں، آئیسکو سرکل جہلم کے حکام کے مطابق بازاروں میں بوسیدہ تاروں کی تبدیلی کے لئے حکومت کامالی تعاون درکار ہے بوسیدہ تاروں کی تبدیلی اور تجاوزات کا خاتمہ ہی نقصان سے بچنے کا واحد حل ہے۔ان گنجان آباد بازاروں میں بوسیدہ ننگی لٹکتی بے ہنگم تاروں سے کسی بھی وقت کوئی سنگین حادثہ رونما ہوسکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکام اس طرف توجہ دیں تاکہ حادثات سے قبل روک تھام ہو سکے۔

جہلم آئیسکو سرکل کے افسران کی عدم دلچسپی، شہر کے گلی، محلوں میں تاروں کے جال لٹکنے لگے
Please follow and like us: