جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،جواء کی محفل سجانے والے 6جواری گرفتار،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 7ہزار280روپے،6عدد موبائل فونزاور2عدد موٹر سائیکل برآمد،تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر نثار احمد SHOتھانہ صدر،سب انسپکٹر عاطف یونس تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کرکے کوٹلی اللہ یار روڈ کے قریب کھلی جگہ پر جواء کھیلنے والے6قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان میں 1۔طاہر محمود ولد عبدالمجید 2۔فیصل محمود ولد محمد اشرف 3۔اعجاز ولد غلام محمد سکنائے ٹاہلیانوالہ جہلم4۔ندیم اقبال ولد محمد اقبال 5۔محمد اکمل ولد محمد اکرم سکنائے چونترہ جہلم6۔محمد نوید ولد محمد لطیف سکنہ کھرالہ جہلم شامل ہیں۔ جوکہ بذریعہ تاش پتے جواء کھیل رہے تھے جن کو ریڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 7ہزار280روپے نقدی،6عدد موبائل فونزکل مالیتی(28ہزارروپے)،2عددموٹر سائیکل کل مالیتی(1لاکھ 70ہزارروپے) اور آلات قمار بازی تاش پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب SIمحمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم حارث علی ولد قاضی ندیم ضیاء سکنہ پننوال سے پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIعامر حسین تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم واجد محمود ولد عبدالعزیز سکنہ کھوکھراں سوہاوہ سے 120گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں