جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا اچانک دورہ گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول، کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا اچانک دورہ گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول، کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر تبلیغ الاسلام سکول کا دورہ کیا، وہاں مختلف کلاس رومز میں گئے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی پیروی کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے تدریسی عمل کے دوران سماجی فاصلہ بارے چیکنگ کی، کلاس رومز میں ماسک کا استعمال اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر اظہار اطمنان کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ تمام سکولوں میں ڈس انفیکشن سپرے، صفائی کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، قوم کے معماروں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس مخلق مرض سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدبیر اپنانا واحد حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں