لندن (عارف چودھری)
ایسوی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے صدر مسٹر شکیل پوری کو صدر پاکستان عارف علوی نے ذاتی طور پر فون کر کے کورونا وائرس کی وبا کے دوران برطانیہ اور پاکستان میں ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہاتے ہوئے انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو قابلِ ستائش قرار دیا اور عالمی وبا کے دوران مشکل ترین حالات میں جس جرات مندانہ انداز میں تنظیم کے پیشہ ور ڈاکٹروں نے اپنی خدمات سرانجام دیں اور پاکستان کے نام کو دنیا میں عون کیا لائق تحسین ہے ۔ اس موقع پر مسٹر شکیل پوری نے صدر پاکستان عارف علوی کو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز تنظیم کے مختلف منصوبوں بارے تفصیلی آگاہی دی اور کہا کہ ہماری تنظیم برطانیہ میں سب سے بڑی اور پرانی ہے انہوں نے صدر پاکستان عارف علوی سے تنظیم کے بحیثیت چیف پیٹرن خدمات سرانجام کرنے کے ساتھ پاکستان میں ایسوسی ایشن کی پی ایم ڈی سی اور اور پی ایم سی میں نشست دینے بارے درخواست کی تاکہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے مستفید ہوا جا سکے صدر پاکستان عارف علوی نے مسٹر شکیل پوری کو اچھے کام کو جاری رکھنے کی تلقین کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی بھی کروائ کہا کہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکے سراہانے سے ہمارے اندر مادر وطن کی مذید خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے ہم ہر مشکل وقت میں ہماری خدمات پاکستان کے لیے حاضر ہیں ۔ دونوں راہنماؤں نے باہمی روابط کو مضبوط کرنے اور دیگر امور پر مل جل کر کام کرنے کا اعادہ بھی کیا ۔