محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوآوں کا سلسلہ 26ستمبر ہفتہ کی رات کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا

Spread the love

وزیرآباد(رپورٹ طارق ملک بیورو چیف ) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوآوں کا سلسلہ 26ستمبر ہفتہ کی رات کو ملک کے بالائ علاقوں میں داخل ہو گا. مغربی ہوآوں کا یہ سلسلہ 30 ستمبر بدھ تک ملک کے بالائ علاقوں میں موجود رہے گا. اس موسمی نظام کے ذکر اثر 26ستمبر ہفتہ رات سے بدھ کے دوران خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان،کشمیر،اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک، جہلم،چکوال،میانوالی خوشاب،سرگودھا، خافظ اباد،گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پور،فیصل آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ھے.اتوار سے منگل کے دوران بھکر، ڈیرہ غاذی خان،ملتان، بہاولپور، میں بھی بعد دو پھر آندھی اور گرد آلود ھوایئں چلنے کی توقع ھے.بارش کے باعث ملک کے بالائ اور وسطی علاقوں میں گرم موسم کی شدت میں کمی متوقع ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں