ضلعی انتظامیہ عوام کو اشیاء صرف کی ناجائزمنافع خوری سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 26 ستمبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )ضلعی انتظامیہ عوام کو اشیاء صرف کی ناجائزمنافع خوری سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور اشیاء صرف مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی بھی شامل ہے – پرائس لسٹ پر مکمل عملدر آمد مجسٹریٹس کی بنیاد ی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی -یہ بات ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو منٹگمری ہال میں منعقد ہوا -اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی -ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عاطف رضا میر نے بتایا کہ ضلع بھر میں تعینات 35 پرائس مجسٹریٹس نے اس ماہ کے دوران اب تک 7813انسپکشنز کیں جس دوران اشیاء صرف کی اوور چارجنگ اور ناقص معیار پر 6لاکھ 11ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا – ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ قیمتوں کی روزانہ کی چیکنگ تیز کریں تا کہ اشیاء صرف کی مہنگے داموں فروخت کی شکایات کا خاتمہ ہو سکے -ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عاطف رضا میرنے مزید بتایا کہ ستمبر میں اب تک اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سفیان دلاور نے 240چیکنگ کر کے 65ہزار روپے،سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے 237چیکنگ کر کے 29ہزار 5سو روپے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائر منٹ عمیرہ شمشاد نے 333چیکنگ کرکے 27ہزار روپے،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عاطف رضا میر نے سب سے زیادہ 488چیکنگ کر کے ایک لاکھ 15ہزار روپے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن نے 243چیکنگ کر کے 19ہزار روپے،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین نے 273چیکنگ کر کے 16ہزار روپے،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو نے 397چیکنگ کر کے 10ہزار روپے اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رائے مشتاق احمد نے 322چیکنگ کرتے ہوئے 74ہزار روپے جرمانہ عائد کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں