جہلم چینی دالیں، آٹا،گھی، صابن مہنگا، سبزیاں، پھل عوام کی پہنچ سے کوسوں میل دور

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم چینی دالیں، آٹا،گھی، صابن مہنگا، سبزیاں، پھل عوام کی پہنچ سے کوسوں میل دور، اشیاء ضروریہ غائب، عوام خوار، مہنگائی نے متوسط طبقہ کے افراد کی کمر توڑ کر رکھ دی، شہرسمیت ضلع بھر میں چینی 100 سے 110 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی، دالوں کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا1000 سے 1200 روپے میں فروخت ہونے لگا، میڈیکل سٹور مالکان نے بھی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، تفصیلات کیمطابق گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فلور ملز مالکان نے 20 اور15 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی جان بوجھ کر روک دی جس کے باعث شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے، چکیوں پر فی کلو آٹا80 روپے میں فروخت ہو رہاہے، ضلع کے بعض علاقوں میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت میں گزشتہ1 ماہ کے دوران 2 سو روپے اضافہ ہوگیاہے، اس طرح 20 کلو تھیلے کی قیمت1070 سے بڑھ کر 1260 روپے تک پہنچ گئی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کم آنے کیوجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہواہے، آٹے کیساتھ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں، ادرک، دیسی لہسن، ٹماٹر، مٹر، پیاز اور آلو سمیت دیگر سبزیاں بھی من مانے نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں، شہریوں نے ہوشرباء مہنگائی اورادویات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں