وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف ادویات مہنگی کرنے کی منظوری ہوتے ہی انسانی زندگیاں، بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بے جا اضافہ،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف ادویات مہنگی کرنے کی منظوری ہوتے ہی انسانی زندگیاں، بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بے جا اضافہ، کمر توڑ مہنگائی کیوجہ سے غریبوں کے لئے 2 وقت کی روٹی کا حصول تو پہلے ہی خواب بنا ہوا تھا کہ بخار، سردرد، آنکھوں، کان، ناک، دانت، منہ، بلڈ پریشر، جلدی امراض اور زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات کی قیمتوں میں کئی سو گنا تک اضافہ کر دیا گیا جس کیوجہ سے علاج معالجہ کی سہولیات غریب شہریوں کی پہنچ سے کوسوں میل مزید وور کر دی گئی ہے، اگر جائزہ لیا جائے تو غریب ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا رخ کرتے ہیں جہاں نہ صرف ادویات کی شدید قلت پائی جاتی ہے بلکہ دیگر اہم سہولیات کا بھی فقدان ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور ڈاکٹرز کی عدم تعیناتیوں کی وجہ سے وسائل نہ ہونے پر شہری نہ صرف تعویز گنڈوں کاسہارہ لیتے ہیں بلکہ عطائیوں سمیت نیم حکیم کے علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں جس کیوجہ سے غریب افراد موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں، شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کیا جائے تاکہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں