جہلم پٹرولنگ پولیس کی کوششو ں و کاوشوں سے گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پٹرولنگ پولیس کی کوششو ں و کاوشوں سے گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا گیا، والدین سمیت اہل علاقہ کا پٹرولنگ پولیس کی کاوش پر خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق مبشر حسن اسسٹنٹ سب انسپکٹر، واجد محمود،عمادالدین گشت پر مامور تھے کہ جی ٹی روڈ پیر شہاب دربار کے قریب ایک بچہ جس کی عمر تقریبا ساڑھے3 سال تھی اِدھر ُادھرگھومتا نظر آیا جس کے پاس جاکر بچے سے اس کا نام پوچھا گیا تو اس نے اپنا نام محمد رافع ولد غلام خان بتایا اسسٹنٹ سب انسپکٹر مبشر حسن نے دربار پیرشہاب کے قریب واقع مسجد میں جا کر اعلانات کروائے جس کے بعد غلام خان ولد عیسیٰ خان پٹرولنگ پولیس کے عملے کے پاس آیا اور اپنے بیٹے کو پہچان لیا، غلام خان ولد عیسیٰ خان ساکن منگلا روڈ دینہ کا رہائشی تھا اسے اس کا بیٹا اس کے حوالے کر دیا گیا، بیٹا ملنے پر غلام خان نے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری تنظیموں کے عمائدین نے پٹرولنگ پولیس کے عملے کی کوششو ں وکاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پٹرولنگ پولیس ایسے ہی عوام کے لئے خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں