پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون جاری

Spread the love

گلگت (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے جانب پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون جاری ہے، تمام ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو کے قطرے پلانے کے ریکارڈ کی چیکنگ جاری رہے گی، شہر کے داخلی و خارجی چیک پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کے جانب سے آنے جانے والے مسافروں کے پانچ سال سے کم عمر باور شیر خوار بچے پولیو کے قطروں لازمی پلائیں، ہمارا مقصد کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے، ان خیالات کا ظہار انہوں نے منگل کے روز شہر کے داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیوں ٹیموں کے کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کیا انہوں نے چیک پوسٹوں پر تعینات موبائل پولیو ٹیموں سے کہا کہ گلگت سے دیگر اضلا ع جانے والوں اور دیگر اضلاع سے گلگت آنے والے مسافروں گاڑیوں کو روک کر چیک کریں او اس میں موجود پانچ سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت پلائیں تاکہ علاقے سے پولیو کے خاتمے میں مد د مل سکیں، پولیومہم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں