جہلم آئیسکو کی جانب سے شہر بھر میں اووربلنگ انتہائی قابل تشویش اور افسوس ناک امرہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم آئیسکو کی جانب سے شہر بھر میں اووربلنگ انتہائی قابل تشویش اور افسوس ناک امرہے، بجلی کے بلوں میں بلا جواز ٹیکسز کا لگانا صارفین کے خلاف مالیاتی دہشتگردی ہے، ایمانداری اور اخلاقیات کی روش سرکاری محکموں سے تقریباً ختم ہو چکی ہے، آئیسکو کے میٹر ریڈروں نے مقررہ تاریخوں میں ریڈنگ کرنے کی بجائے اپنی تاریخیں مقرر کرکے صارفین پر اضافی یونٹوں کا بوجھ ڈالنا شروع کر رکھا ہے جو کہ صارفین کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے، صارف کے بجلی کے بلوں پر میٹر کی تصاویر میں تبدیلی کی گئی، آئیسکو کے ظالمانہ رویے کیوجہ سے صارفین حکومت اور منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف سخت سراپا احتجاج ہیں، ان خیالات کا اظہار آئیسکو سرکل جہلم کے صارفین نے گزشتہ روز صحافیوں سے بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ غریب صارفین کو حکمران ریلیف دینے کی بجائے اوور بلنگ اور میٹر اتارنے کا سلسلہ ظلم کے مترادف ہے، بلا جواز ٹیکسز کو صارفین کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، آئیسکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی چوری کرکے صارفین کو زائد بل بھجوائے جاتے ہیں، میٹر ریڈر من مرضی کی ریڈنگ ڈال کر بھاری بل بھجوادیتے ہیں جس سے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے صارفین کا بجٹ شدید متاثر ہوتا ہے، صارفین نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں