چوری کی دلیرانہ واردات میں چور سر عام سڑک سے 13 لاکھ مالیت کا برقی ٹرانسفارمر اتار کر لےگئے

Spread the love

وزیرآباد.( طارق ملک بیورو چیف) چوری کی دلیرانہ واردات میں چور سر عام سڑک سے 13 لاکھ مالیت کا برقی ٹرانسفارمر اتار کر لے گئ.تفصیلات کے مطابق تین ماہر چور بجلی کی چلتی لائن میں سیالکوٹ روڈ پر واقع شیخ عمر آصف ایڈووکیٹ کی مارکی کا 13 لاکھ روپے مالیت کا برقی ٹرانسفارمر اتار کر گاڑی میں رکھ کر فرار ھو گئ.کلوز سرکٹ کیمروں کی ریکارڑنگ کے مطابق ماھر چوروں نے تمام واردات صرف پانچ منٹوں میں مکمل کی اور چلتے بنے.پولیس تھانہ سوہدرہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ھے مگر کیمروں کی واضع ریکارڈنگ کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ھے.مارکی کے جنرل مینجر آغا قاسم کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھی چور قیمتی برقی تاریں چوری کر کے لے گئ تھے جس کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی.عوامی سماجی حلقوں نے امن وامان کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں