مہنگائی اور غربت سے پریشان حال عوام پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب نازل کر دیا گیا

Spread the love

وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف ) مہنگائی اور غربت سے پریشان حال عوام پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب نازل کر دیا گیا ھے. پاکستان کی تاریخ میں بدترین کارکردگی کی حامل حکومت عوام دشمنی کے ایجنڈے کی تکمی کے لئے تمام حربے استعمال کر رھی ھے.انتحابات میں تبدیلی کے دعوے بھیانک خواب کی صورت اختیار کر گئ ھیں.عوامی ھمدردی کی دعویدار تمام سیاسی قوتوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر کے عوام کو استحصال حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ھے.انجمن تحفظ حقوق عوام کے صدر افتحار احمد بٹ اور شہری حقوق کمیٹی کے ترجمان طارق ملک نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ حکمران مخلوق خدا کو پریشان کر کے عذاب الہی کو دعوت دے تھے ہیں اور صاحبان اقتدار کی ظالمانہ پالیسیوں سے ملک میں انتشار اور انارکی کا ماحول جنم لے رھا ھے.ملکی سلامتی اور وطن کی خوشحالی کے لیے ضروری ھے کہ با اثر طاقتور قوتیں اپنا کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں