جہلم پریس کلب کے معزز ممبران کے خلاف بے بنیاد جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پریس کلب کے معزز ممبران کے خلاف بے بنیاد جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، صحافیوں کے خلاف ہر زہ سرائی اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا،زرد صحافت کرنے والوں کی شعبہ صحافت میں کوئی جگہ نہیں، جہلم کے صحافیوں نے متحدہوکر مثالی کردار اد اکیا، صحافت کا لبادہ اوڑھ کر کسی کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جہلم کے صحافیوں نے مرزا راحیل بیگ، رانا نوید الحسن، عمر کیانی، راجہ فیصل کیانی اور آصف کے خلاف درج ہونے والے بے بنیاد، جھوٹے من گھڑت مقدمے کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، صحافیوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے عجلت میں صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا، مدعی مقدمہ اس سے قبل بھی مختلف فورمز پر درخواستیں دائر کرکے صحافیوں کو حراساں کرنے جیسے اقدامات اٹھا چکے ہیں، مقررین نے کہا کہ جہلم کے صحافیوں نے صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے بے بنیاد، جھوٹے مقدمے میں متاثرہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہو کر نئی تاریخ رقم کی ہے، انہوں نے کہا کہ زرد صحافت کرنے والوں کی شعبہ صحافت میں کوئی جگہ نہیں، اس موقع پر سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، چوہدری محمد ریاض گوندل، عامرکیانی، راحیل بیگ، اکرم شاہ بخاری، مرزاقدیر بیگ، وسیم قریشی، فیصل کیانی، الیاس صادق وٹو، رانا نویدالحسن، چوہدری سعید ایوب، نصیر احمد، سید مستفیض اقبال بخاری، مشرف جنجوعہ، چوہدری مہربان حسین، عاطف بٹ، خالق تنویر، ڈاکٹر آفتاب احمد، چوہدری دانیال عابد، عبدالغفارآذاد شیخ ذوالفقار علی ذلفی، غلام عباس شہزاد بٹ، مرزا قاسم بیگ، میاں محمد ساجد، مرزاکفیل بیگ، خالد شیرازی، عبدالرحمن قادری، مرزارخسار بیگ، اشرف جنجوعہ، مظفراقبال انصاری، راجہ سہیل کیانی، سید ناصر حسین شاہ، عبدالباسط مجاہد، سلطان رضوی، چوہدری ظفرنور، ملک اعجاز اعوان، نعیم بھٹی، یاسر قریشی، آصف جنجوعہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں