جہلم سرکاری اداروں میں موبائل فون کے استعمال سے سائلین کو مشکلات کا سامنا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور) جہلم سرکاری اداروں میں موبائل فون کے استعمال سے سائلین کو مشکلات کا سامنا، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں قائم سرکاری اداروں میں موبائل فون سننے پر پابندی کے باوجود دوران ڈیوٹی افسران و اہلکاراورسٹاف وغیرہ موبائل فونز کا استعمال دیدہ دلیری کے ساتھ بے دریغ کر رہے ہیں،سائلین جو کہ اپنے مسائل کے حل کے لئے سرکاری اداروں میں داد رسی کے لئے حاضر ہوتے ہیں افسران و اہلکار موبائل فونز پر گیمز کھیلتے اور بے مقصد گپیں ہانکتے نظرآتے ہیں جس کیوجہ سے دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، سروے کے مطابق پہلے نمبر پر موبائل فون کا استعمال افسران، دوسرے نمبر پراہلکاران، تیسرے نمبر پر درجہ چہارم کے ملازمین جن میں وارڈ بوائے سے لیکر چوکیدار تک شامل ہیں جو مو بائل فونز استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں، سائلین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفتری اوقات میں ماتحت عملے کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد ہونی چاہیے تاکہ دور دراز سے آنے والے سائلین کے مسائل حل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں