والدین کی اطاعت رضائے الہی کے حصول کی ضامن ھے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) والدین کی اطاعت رضائے الہی کے حصول کی ضامن ھے.مخلوق خدا سے محبت کرنے والی شخصیات خدا کے مقربین میں شامل ھیں. دین کی ترویج کے لیے کوشاں حضرات خوشنودی و رضا کے مشن پر گامزن ھیں.ان خیالات کا اظہار ممتاز مذھبی سکالر پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی نے ممتاز سیاسی راہنما اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ھولڈر شبیر اکرم چیمہ کی والدہ کو ایصال ثواب کے لیے منعقدہ بڑے مذھبی اجتماع سے خطاب کرتے ھوے کیا .محفل میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان وزیر اعلی پنجاب کے کوآرڈی نیٹر محمد احمد چٹھہ.راشد بھٹہ. مسلم لیگ کے ضلعی صدر مستنصر گوندل. امتیاز باگڑی کے علاوہ ممتاز مذھبی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں