پولیس لائنز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سلامت کی سربراہی میں خصوصی کرائم میٹنگ ہوئی

Spread the love

پولیس لائنز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سلامت کی سربراہی میں خصوصی کرائم میٹنگ ہوئی۔جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد سمیت تمام ایس ایچ او ز،انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے ناقص تفتیش اور کاکردگی کے حامل افسران کوسخت سزائیں اور شوکاز نوٹسزجاری کئے جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر تمام افسران کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں، ہم عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہیں لیتے ہیں،ہمیں شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رشوت خور اور نااہل افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی ایسے افسران کومزید برداشت کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں