جہلم شہر میں تجاوزات کی بھرمار سے سڑکیں سکڑ گئیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر میں تجاوزات کی بھرمار سے سڑکیں سکڑ گئیں،ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا۔سڑکوں پر چنگ چی رکشہ، چھابڑی، ریڑھی بانوں نے قبضے جما لئے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی،میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق شہر کے چوک چوراہوں سمیت بازاروں میں چنگ رکشہ ڈرائیوروں، چھابڑی اور ریڑھی بانوں نے قبضے جما رکھے ہیں جبکہ دکاندار وں نے کئی کئی فٹ تجاوز کرکے دکانیں اپنی اشیاء دکانوں کے باہر سجا رکھی ہیں جس کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، شہریوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیاہے کہ غیر قانونی قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے شعبہ انکروچمنٹ کے عملے کو متحرک کیا جائے سڑکوں، بازاروں، گلی محلوں میں غیر قانونی قائم ہونے والے رکشہ اسٹینڈ اور تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں