جہلم ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر اور ممبر صوبائی اسمبلی کا دورہ سوہاوہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر اور ممبر صوبائی اسمبلی کا دورہ سوہاوہ، شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے، شہریوں سے ابتر صورتحال کے بارے دریافت کیا، محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو ضروری ہدایات دیں،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر اور ایم پی اے راجہ یاور کمال نے سوہاوہ شہر کی  بنیادی ضرورت پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے سوہاوہ شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے آفس میں معززین علاقہ اور صحافیوں سے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر جہلم اور ایم پی اے نے معززین علاقہ سے پانی کے مسئلے کے فوری حل کے لیے تجویز لیں جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے فوری طور پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا اور فی الفور گریوٹی کی بنیاد پر شہر کو پانی کی فراہمی اور موجود واٹر سپلائی سکیموں کو فوری فنکشنل کرنے کے لیے رپورٹ طلب کی ڈپٹی کمشنر جہلم اور ایم پی اے راجہ یاور کمال نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد کے ساتھ سوہاوہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا ڈپٹی کمشنر جہلم نے سوہاوہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور کام کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا ایم پی اے راجہ یاور کمال کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور سوہاوہ شہر کے دیرینہ مسئلہ پانی کو بہت جلد حل کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں